کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ چین کے صدر کے دورے کے موقع پر پی ٹی آئی نے ملکی حالات خراب کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی جدید اسلحہ کے ساتھ اسلام آباد پر قبضہ کرناچاہتی تھی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچایا، ملک کو اب منفی پروپیگنڈا کے زیر اثر نہیں ہونے دیں گے۔سائٹ کراچی کے دورے پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاق نے سائٹ کراچی کے لیے 5 ارب کے منصوبے کی منظوری دی ہے جب کہ 5 سالہ منصوبے کا اعلان وزیراعظم اسی مہینے کریں گے، چین کی مدد سے کراچی حیدرآباد کی نئی موٹر وے بنائیں گے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستانی وفد 10 سے 23 دسمبر کو چین کا دورہ کرے گا، سی پیک کے فیز ٹو پر کام کریں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...