الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار

0
61

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارلخلافہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بدھ کو الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن نے وفاقی دارلخلافہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے چار دفعہ حلقہ بندیاں کر چکا ہے اور جب بھی انتخابات کے انعقاد کیلئے تیاری مکمل کرتا ہے تو قوانین میں ترامیم کردی جاتی ہیں، اب الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ترمیم شدہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے مطابق حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز کیا جائے اور دفتر کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ضروری انتظامات کرے اور حلقہ بندی کا شیڈول منظوری کیلئے الیکشن کمیشن کو پیش کرے۔