پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس پی ٹی آئی کے خلاف بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں اے پی سی صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے ہے، اے پی سی بلانا گورنر کا نہیں، منتخب حکومت کا مینڈیٹ ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ گورنر اے پی سی کے بجائے وفاق کا نمائندہ ہونے کے ناتے مرکز سے صوبے کے بقایاجات لیں، وہ صوبے کے چیف ایگزیکٹیو بننے کی ایکٹنگ نہ کریں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹیو وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور ہیں، وہ اپنی ذمے داریاں بطریقِ احسن نبھا رہے ہیں۔ مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ کرم کا معاملہ وزیرِ اعلیٰ بہترین طریقے سے حل کر رہے ہیں، ان کی ہدایت پر حکومتی جرگے نے فائر بندی اور میتوں کی حوالگی یقینی بنائی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کرم میں جان بچانے والی ادویات پہنچائیں، انہوں نے علاقے میں 400 پولیس اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دی۔
مقبول خبریں
9 مئی کے کچھ مقدمات فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیلئے بھجوائے گئے
راولپنڈی (این این آئی)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سانحہ9 مئی میں ملوث ملزمان کے خلاف ناقابل تردید...
انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے،شہباز شریف
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے۔وزیرِ اعظم...
بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلہ منسوخی کیخلاف طالبہ کی درخواست مسترد
کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلے کے تنازع سے متعلق طالبہ کی داخلہ...
پاکستان سٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ...
جوہانسبرگ (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔...
پہلے آسٹریلیا اور پھر افریقا، رضوان نے وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی...
جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر وہ کارنامہ کر دکھایا...