اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

0
51

لندن (این این آئی)انسانی حقوق کی مانیٹرنگ سے متعلق بین الاقوامی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ سے متعلق مرتب کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی کی یہ رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ تاہم اسرائیلی رہنما نسل کشی کے اس ارتکاب کی تردید کرتے ہیں۔لندن میں قائم انسانی حقوق کے ادارے نے اپنی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کرتے ہوئے کہا کہ کئی ماہ کے واقعات اور اسرائیلی عہدے داروں کے بیانات کا جائزہ لینے کے بعد ایمنسٹی نے کہاکہ ایک منظم جنگ کے دوران پورے عزم کے ساتھ جرم کی قانونی حد پوری ہو چکی ہے۔ایمنسٹی کے مطابق نسل کشی کنونشن جسے ہولوکاسٹ کے بعد 1948 میں نافذ کیا تھا۔ اس میں نسل کشی کی تعریف کر دی گئی ہے کہ ‘ قومی، نسلی، نسلی یا مذہبی طبقوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے کے ارادے سے کیے جانے والے اقدامات نسل کشی کے ذمرے میں آتے ہیںتاہم اسرائیل اگرچہ نسل کشی کے ان واقعات کے باوجود ان کی مکمل تردید کرتا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے اس نے ہمیشہ بین الاقوامی قانون کا احترام کیا ہے اور سات اکتوبر 2023 کے حماس کے حملے کے بعد اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے۔ لیکن اسرائیلی حکام سے ایمنسٹی کی اس رپورٹ کے حوالے سے فوری طور پر تبصرہ ابھی نہیں کیا ہے۔