لاہور(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت نے بیرسٹر گوہر کو کہا سنگجانی بیٹھ جائیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کردیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قافلے پہنچ گئے تو حکومت دباؤ کا شکار ہوگئی، لوگ احتجاج کے لیے آنا شروع ہوئے تو حکومت نے خوفزدہ ہو کر بیرسٹر گوہر کو بلایا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دباؤ میں آکر بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل بھجوایا، حکومت نے کہا تھا بانی پی ٹی آئی کو 20 دن کے اندر رہا کردیا جائے گا۔علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کیسز ٹرائل کے اندر لے کر آئیں، ٹرائل شروع ہوں گے تو لوگوں کی زندگیوں کے کئی سال ضائع ہونے سے بچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج تین چار مقدمات میں پیشی تھی، جناح ہاؤس کا ٹرائل شروع نہیں ہو رہا، ہم ضمانت نہیں چاہتے 9 مئی کا ٹرائل شروع کرانا چاہتے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ پراسیکیوٹر کے پاس شواہد موجود نہیں ہیں، ٹرائل میں شرمندگی ہوگی کہ لوگوں کے ڈیڑھ سال ضائع کیے، ہمارے خلاف 5 اکتوبر کے مقدمے میں کردار کا پولیس کو پتہ نہیں تھا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...