پشاور(این این آئی) عمر ایوب نے عدالتی احکامات کے باوجود گرفتار کرنے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔عمر ایوب نے درخواست میں آئی جی پنجاب عثمان انور، ڈی پی او راولپنڈی، ایس پی صدر راولپنڈی، اور ڈی پی او اٹک کو فریق بنایا ہے۔ انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو پشاور ہائیکورٹ نے حفاظتی دی تھی، جس کے باوجود راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا اور حبس بے جا میں رکھا۔عمر ایوب نے کہا کہ راولپنڈی پولیس نے پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں راولپنڈی پولیس توہین عدالت کی مرتکب ہوئی۔انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ آئی جی پنجاب، ڈی پی او راولپنڈی، ڈی پی او اٹک، ایس پی صدر راولپنڈی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
مقبول خبریں
حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکراتی عمل کاآغاز مثبت پیش رفت ہے، سینیٹر عرفان...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین باقاعدہ...
حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کا عمل نیک شگون ہے ، سر دار...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں حکومتی اور حزب اختلاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا...
حکومت اور پی ٹی آئی کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، اگلے دور میں...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان اسپیکر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مذاکرات جاری رکھنے پر...
مذاکرات این آر او کیلئے نہیں پاکستان کیلئے ہوں گے’ طلال چوہدری
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کسی این آر او کے لیے نہیں پاکستان...
شبلی فراز کی سینیٹ میں اپنے عہدے سے استعفے کی تردید
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے عہدے سے مستعفی ہونے کی...