کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق اوچ سے میر زادی نامی بچی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اسکول کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔بچی نے ویڈیو میں خوبصورت نعت بھی سنائی، ساتھ ہی گرلز اسکول کے قیام کا مطالبہ کیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پسماندہ علاقے کی باصلاحیت بچی کے مطالبہ کو تسلیم کر لیا۔اسکول قیام کے مطالبہ کی فوری شنوائی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اوچ میں گرلز اسکول کے قیام کی منظوری دے دی۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے درس و تدریس کے سلسلے کے آغاز کے لئے کارروائی شروع کردی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...