اسلام آباد(این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 1948ء کا اقوامِ متحدہ کا انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ اسلام کے بیان کردہ اصولوں کی عکاسی کرتا ہے، آج ہم انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے انسانی حقوق کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہیے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے سماجی، سیاسی اور معاشی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، انسانی حقوق کے تحفظ، خلاف ورزیوں کے تدارک کے لیے قانونی، معاشی اور سماجی فریم ورک کے نفاذ کے لیے پْرعزم ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، ہم انسانی حقوق کے فروغ سے اپنے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے پْرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت کا مکمل ادراک ہے۔ جمہوریت، امن، آزادی اور انسانی حقوق کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ مستحکم اور خوشحال ملک کی تعمیر کے لیے ناگزیر ہے، پاکستان لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی اور انتظامی اصلاحات کر رہا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...