اسلام آباد(این این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات اچھی بات ہے مگربانی پی ٹی آئی دن میں کئی رنگ بدلتے ہیں اْن کی گارنٹی کون دیگا؟اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جن ہلاکتوں کی بات کرتی ہے ان کی تعداد 12 سے 278 بتائی جاتی ہے لیکن رہنما کوئی ثبوت فراہم نہیں کرتے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سے رینجرز اورپولیس کی شہادتوں کا اعتراف درکنار ذکر بھی نہیں ہوتا، یہ دوغلا پن اوردوہرا معیار پی ٹی آئی کی شناخت اور کلچر ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش کے معاملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ان کے مذاکرت چند دن پہلے تک صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ حلال تھے اور حکومت کے ساتھ حرام تھے۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...