لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ سے متعلق درخواست دائر کرنے پر قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کو 2 لاکھ جرمانہ کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالتی فیصلہ 19 صفحات پر مشتمل ہے۔ تحریری فیصلے کے مطابق نیب لاہور نے چوہدری پرویز الہیٰ کی انکوئری میں گواہوں کے بیانات کی کاپیاں دینے کے احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، آئین کا آرٹیکل 10 اے ملزم کو فیئر ٹرائل کی گارنٹی دیتا ہے اور نیب کا قانون انکوائری کی کاپیاں ملزم کو فراہم کرنے کا حق دیتا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نیب آرڈیننس کے سیکشن 18 سی کے مطابق انکوئری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کرنے پر کاپیاں دی جاسکتی ہیں، اس اسٹیج پر گواہوں کے بیانات کی کاپیاں دینے کا قانون موجود ہے۔عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ قانون شہادت کے مطابق بھی پراسکیوشن کسی ملزم کے خلاف گواہوں کے بیانات کی کاپیاں دینے کا حق رکھتی ہیں جب کہ نیب کے مطابق انکوائری میں گواہوں کے بیانات کی کاپی نہیں دی جا سکتیں۔لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ نیب پراسکیوٹر کے مطابق احتساب عدالت نے گواہوں کے بیانات کی کاپیاں دینے کا فیصلہ حقائق کے برعکس دیا ہے اور نیب وکیل کے مطابق انکوئری مرحلے میں قلمبند کیے گئے بیانات کی کاپیاں فراہم نہیں کی جاسکتی ہیں۔تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عدالت نیب کی درخواست کو 2 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ مسترد کرتی ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو ان کے ریفرنس کی انکوئری نقول کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر نیب نے احتساب عدالت کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...