لاہور(این این آئی)لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دعویٰ کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دعویٰ کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس اقبال چوہدری نے سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی نے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کرنے والی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے تحت ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے والے کو بیان کے لیے خود عدالت میں پیش ہونا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے شہباز شریف کے ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے کے اعتراض کو رد کر دیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کے شہباز شریف کو ذاتی حیثیت میں طلب نہ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
مقبول خبریں
اسمبلی میں ہر وقت ایسا ماحول ہوتا جیسے سوتنیں لڑ رہی ہیں،شیر افضل مروت
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اسمبلی میں ہر وقت ایسا ماحول ہوتا...
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات تک سسٹم آگے نہیں چل سکتا، رانا ثناء...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات...
یہ نہیں ہوسکتا حملہ کریں، سول نافرمانی کی تحریک چلائیں اور مذاکرات بھی ہوں،...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ...
قومی اسمبلی،وزیراعظم نے وفاقی وزرا کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزرا کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں...
کوئی بھی قانون سازی صدر مملکت کے دستخط کے بغیر مکمل نہیں ہوتی، وزیر...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون سازی صدر مملکت کے دستخط کے...