اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سر مایہ کاری اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ اور چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ عمران خان کی فین ہیں ، میں یہ یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں یا نہیں تاہم لاہور لبرٹی چوک میں تحریک انصاف کا جو بھی احتجاج ہوتا تھا اس میں وہ شرکت کرتی رہی ہیں اور جب بھی پرویز الٰہی عمران خان کے خلاف کوئی بات کرتے تھے تو وہ انہیں منع کر دیتی تھیں ، چوہدری پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی کی ڈیل میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بھی کر دار ہوسکتا ہے ۔ ایک انٹرویومیں چوہدری سالک حسین نے کہاکہ جن دنوں (ن)لیگ سے ہمارے مذاکرات چل رہے تھے اور انہوںنے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کی یقین دہانی کرادی تھی اور مونس الٰہی تحریک انصاف کے ساتھ بھی رابطے میں تھے ،ان دنوں چوہدری پرویز الٰہی نے دو مرتبہ آرمی چیف سے رابطہ قائم کیا تو انہوںنے کہاکہ آپ جو بھی فیصلہ کر نا چاہتے ہیں آپ سیاسی فیصلہ کریں ،ہم سیاسی معاملات سے الگ ہوچکے ہیں اور کسی قسم کا مشورہ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، اپنا فیصلہ خود کریں ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ وہ بھی اس بات پر حیران ہیں کہ جب ن لیگ سے معاملات طے پا گئے تھے تو اچانک پرویز الٰہی نے فیصلہ کیوں تبدیل کیا تاہم اس گیم کے اصل کرتا دھرتا مونس الٰہی ہیں وہ یہ محسوس کررہے تھے کہ (ن )لیگ میں ان کی گنجائش کم ہے ۔ایک سوال پر سالک حسین نے انکشاف کیا کہ سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے مونس الٰہی کا عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے رابطہ کرایا تھا اور ہمارے خاندان سے منسلک ایک خاتون بھی رابطے میں تھی اور ہمارا اندازہ ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی میں جو معاملات طے پائے ہیں شاید اس کی گارنٹر بشریٰ بی بی بنی ہوں ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...