ہیملٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کا ٹیسٹ کیریئر جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔36 سالہ ٹم ساؤتھی نے ہیملٹن میں انگلینڈ کے خلاف کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جس میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دی۔ٹم ساؤتھی نے آخری ٹیسٹ میچ میں 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اپنے کیریئر میں انہوں نے 107 ٹیسٹ میچز میں 391 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹم ساؤتھی 161 ون ڈے اور 123 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل چکے ہیں۔فاسٹ بولر اپنے کیریئر کے دوران تینوں فارمیٹس میں نیوزی لینڈ کی کپتانی بھی کر چکے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹم ساؤتھی نے وائٹ بال فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ تاحال نہیں کیا ہے۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...