پاکپتن(این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار پر حاضری کے موقع پر لوگوں نے چور چور کے نعرے لگا دئیے۔ گزشتہ روز عمران خان درگاہ بابا فرید الدین گنج شکر پہنچے تو ایک طرف وہاں موجود لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں تو کچھ لوگوں نے عمران خان کو دیکھ کر چور چور کے نعرے لگا دیے۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے لیگی رہنماؤں کی جانب سے شیئر کیا گیا اور عمران خان پر تنقید بھی کی گئی۔عمران خان نے بہشتی دروازے کے سامنے مزار پر حاضری دینے کے بعد دعا مانگی تھی اور ماتھا ٹیکا جبکہ پی ٹی آئی رہنما عظمت محمد چشتی نے عمران خان کی دستار بندی کی۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...