ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہیکہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ آخری فردکے اپنے گھر میں آبادہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، 22 کروڑعوام کی مدد ،محنت و تعاون سے پاکستان کوقائداعظم کا عظیم ملک بنانے کے خواب کوعملی جامہ پہنانے کے راستے میں کوئی رکاوٹ یامشکل کھڑی نہیں ہوسکتی، وسائل سے مالا مال ملک کا معاشی طور پر آئی ایم ایف کا غلام ہونا لمحہ فکریہ ہے، ہمیں اس سے محنت اوراتحاد سینجات حاصل کرنی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے سب کو اجتماعی حصہ ڈالنا ہو گا۔ وزیر اعظم جمعرات کو ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل دریاخان کی یونین کونسل بندکورائی میں سیلاب متاثرہ علاقے کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پرجمعیت علما ئے اسلام (ف) کیسربراہ مولانا فضل الرحمان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پروزیر اعظم کا شکریہ اداکرتے ہوء یکہاکہ وزیراعظم سیلاب اوربارشوں سے متاثر غریبوں کے دکھوں کامداوا کرنے کیلئے متاثرہ علاقوں کے خود دورے کررہے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان آمد پران کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ مولانافضل الرحمن نے کہاکہ نوازشریف نے ترقی کاسفرجہاں چھوڑاتھا جلد وہاں سے آغازکریں گے۔ گزشتہ چارسال میں نواز شریف کے شروع کئے گئے تمام منصوبے بند رہے۔ اس موقع پروزیراعظم کو بتایاگیا کہ پہاڑپور کی 11 میں سے 5 یونین کونسلیں سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ یہاں کے لوگوں کا تمام ترانحصار لائیو سٹاک اورزراعت پرہے جو تمام تباہ ہو گئی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ آپ سے اظہارہمدردی کرنے حاضر ہوئے ہیں۔ طوفانی بارشوں اورسیلاب نے اس پورے علاقے میں تباہی مچادی تاہم اللہ کاشکر ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،باقی علاقوں میں اموات بھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب سے گھروں ، فصلوں ،سڑکوں ، پلوں کو نقصان ہوا، انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں سب سے زیادہ نقصان ہواہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا یہ فرض ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کندھے سے کندھاملا کر ان کی داد رسی کے لئے کھڑے ہوں۔ حکومت اور انتظامیہ کو یہ ذمہ داری نبھاناہوگی۔ انہوں نے کہاکہ یہاں بتایاگیاکہ مقامی انتظامیہ نے اچھا کام کیاہے جبکہ صوبائی حکومت سے گلہ ہے تاہم صوبائی حکومتیں ہر جگہ کوششیں کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایسی آفات میں کمزوریاں رہ جاتی ہیں،مسائل کے حل کیلئے باہمی اتحاد ، مشاورت اوراتفاق سے آگے بڑھتے جائیں تو مل کر پاکستان کے عوام اور علاقوں کو مصیبت کی اس گھڑی سے نکال سکتے ہیں
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...