اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی 42ویں برسی21دسمبر کو منائی جائے گی اس دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین حفیظ جالندھری کی ادبی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ابوالاثر حفیظ جالندھری 14جنوری 1900ء کو بھارت کے علاقہ جالندھر میں پیدا ہوئے آزادی کے بعد انہوں نے لاہور کی جانب نقل مکانی کی۔حفیظ جالندھر ی معروف شاعر اور نثر نگار تھے ان کی شاعری مذہبی،حب الوطنی اور لوک گیتوں پر مشتمل تھی۔ انہوں نے پاکستان کا قومی ترانہ تخلیق کر کے شہرت حاصل کی۔حفیظ جالندھری کو تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔ حفیظ جالندھری 21 دسمبر 1982ء کو 82برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
مقبول خبریں
امریکا نے عراقی کاغذات پر تیل سمگلنگ کرنے والے ایرانی ٹینکروں کا بتا دیا
واشنگٹن (این این آئی )عراقی پارلیمنٹ میں تیل اور گیس کی کمیٹی کے سربراہ ہیبت الحلبوسی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے...
فیروز خان کی پہلی شادی ناکام رہی دوسری کامیابی سے چل رہی ہے
کراچی (این این آئی)فیروز خان ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے خانی، عشقیہ، خدا اور محبت رومیو ویڈز ہیر اور...
یو اے ای اور پاکستان میں معیاری فرنیچر کی فراہمی کے لیے القاسمی ہولڈنگ...
گوانگژو(این این آئی)چین میں منعقدہ ایک اہم تقریب میںہز ہائی نس شیخ سلطان بن خالد القاسمی کی سرپرستی میں القاسمی ہولڈنگ اور اسٹارجوئے فرنیچر...
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ
کوئٹہ(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔چیئرمین مظہر علی شاہ اور سی ای او ریلوے امیر...
امریکہ نے پاکستان اور چین سمیت 8 ممالک کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں...
واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے پاکستان، چین اور 8 دیگر ممالک کی مجموعی طور پر70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔یہ پابندیاں...