جنوبی افریقا کیخلاف جیت،چیئرمین پی سی بی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد لاہور(این این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ اور سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے سیریز اپنے نام کی ہے، اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جنوبی افریقا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چیئرمین بی سی بی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان، بابر اعظم اور کامران غلام نے عمدہ بلے بازی کرکے جیت کی بنیاد رکھی۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ امید ہے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 81 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز اپنے نام کی ہے۔
مقبول خبریں
وزیر خزانہ سے پاپولیشن کونسل کے صدر ڈاکٹر رانا حاجیہ کی قیادت میں وفد...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاپولیشن کونسل کے صدر ڈاکٹر رانا حاجیہ کی قیادت میں...
حکومت تحریک انصاف مذاکرات میں ڈیڈ لاک
اسلام آباد (این این آئی)حکومت اور تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان جاری مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق تحریکِ...
پی ٹی آئی سیاسی اور کور کمیٹی مذکراتی عمل میں آن بورڈ ہے، اسد...
اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی سیاسی اور کور کمیٹی مذکراتی عمل...
شہید اعتزاز حسن کی میراث آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے ،...
اسلام آباد (این این آئی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہید اعتزاز حسن نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کر کے...
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے سعودی شہزادہ منصور کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ...
لاہور(این این آئی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی عرب کے شہزادہ منصور کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی ہے۔...