پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ضلع کرم میں مستقل امن و امان کے قیام کے لئے کوشاں ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کرم میں مستقل امن کے لئے کوشاں ہیں، بنکرز اور اسلحے کے خاتمے کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں ہے، کابینہ فیصلے کے مطابق اسلحہ اور بنکرز کا خاتمہ ضروری ہے۔اسی سلسلے میں آج اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔ جس میں اب تک کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں کرم میں پائیدار امن کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے گی اور اہم فیصلوں کا امکان ہے۔اجلاس میں میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی، اور کرم معاملے پر اہم فیصلوں کا امکان ہے، بیرسڑسیف کا کہنا ہے کہ اپیکس کمیٹی میں کرم میں پائیدار امن کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے گی، اور بنکرز اور اسلحے کے خاتمے حوالے سے اہم پیشرفت کا امکان ہے۔کرم میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس کی صدرات وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کریں گے۔اجلاس میں ضلع کرم میں لوگوں کو اشیائے ضروریہ اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور امن کے قیام کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں متعلقہ شراکت داروں کی مشاورت سے علاقے میں دیرپا امن کے قیام کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اجلاس کو علاقے میں امن کے قیام کے لئے صوبائی حکومت کے تشکیل کردہ گرینڈ جرگے کی طرف سے اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ اعلیٰ سول اور عسکری قیادت، متعلقہ اراکین صوبائی کابینہ، متعلقہ ڈویڑنل اور ضلعی انتظامیہ کے حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔