راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کو ڈی چوک پر ہوئے احتجاج سے متعلق بشریٰ بی بی کے خلاف درج 32 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت کی۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔اس موقع پر بشریٰ بی بی کی جانب سے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرائے گئے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کی ہے۔اس موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔اس سے قبل بدھ کو پشاور ہائی کورٹ نے بانء پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی تھی۔بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی کے لیے درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی تھی۔
مقبول خبریں
فیروز خان کی پہلی شادی ناکام رہی دوسری کامیابی سے چل رہی ہے
کراچی (این این آئی)فیروز خان ورسٹائل پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے خانی، عشقیہ، خدا اور محبت رومیو ویڈز ہیر اور...
یو اے ای اور پاکستان میں معیاری فرنیچر کی فراہمی کے لیے القاسمی ہولڈنگ...
گوانگژو(این این آئی)چین میں منعقدہ ایک اہم تقریب میںہز ہائی نس شیخ سلطان بن خالد القاسمی کی سرپرستی میں القاسمی ہولڈنگ اور اسٹارجوئے فرنیچر...
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ
کوئٹہ(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔چیئرمین مظہر علی شاہ اور سی ای او ریلوے امیر...
امریکہ نے پاکستان اور چین سمیت 8 ممالک کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں...
واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے پاکستان، چین اور 8 دیگر ممالک کی مجموعی طور پر70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔یہ پابندیاں...
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ملک میں چینی کی قلت کے تاثر کو مستردکردیا
لاہور(این این آئی) شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہیکہ صارفین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ملک میں چینی کا خاطر خواہ اسٹاک...