جوہانسبرگ (این این آئی)سابق کپتان بابر اعظم نے صائم ایوب کو چیتا قرار دے دیا، سوشل میڈیا پر صائم ایوب کی تصاویر لگا کر بابر اعظم نے چیتا لکھا۔بابر اعظم نے قریبی دوست اوپنر امام الحق کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔بابر اعظم نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز میں جیت کو پاکستان کے لیے بھرپور خوشی اور فخر قرار دیا۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھی شکست دے کر سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش کردیا۔ جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42 اوورز میں 271 رنز ہی بنا سکی۔قومی ٹیم کے سنچورین صائم ایوب نے 10 اوورز میں 34 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ 94 گیندوں پر 101رنز بنانے میں کامیاب رہے۔صائم ایوب کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
مقبول خبریں
شیری رحمان کا کرم میں مرکزی شاہراہ کی تاحال بندش پر گہری تشویش کا...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کرم میں مرکزی شاہراہ کی تاحال بندش پر گہری تشویش کا اظہار...
گالی گلوچ، الزام تراشی اور پگڑیاں اچھالنے کا سبق دینے والا نوجوانوں کا ہمدرد...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی ماں اپنے بچوں کو جلاؤ گھیراؤ اور گالی گلوچ کی ترغیب...
ایف 8 ایکسچینج چوک کا انڈر پاس صرف 42 روز کی ریکارڈ مدت میں...
اسلام آباد (این این آئی)ایف 8 میں تعمیر ہونے والا انڈرپاس 24 دسمبر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ ایف 8 ایکسچینج چوک...
حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکراتی عمل کاآغاز مثبت پیش رفت ہے، سینیٹر عرفان...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین باقاعدہ...
حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کا عمل نیک شگون ہے ، سر دار...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں حکومتی اور حزب اختلاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا...