لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے جنوبی افریقا کو ون ڈے سیریز میں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کرنے پر قومی ٹیم کو شاباش دی ہے۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کو وائٹ واش کرنے پر پاکستانی ٹیم کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب نے پھر اپنی کلاس ثابت کی، سنچری بنا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ محمد رضوان اور بابر اعظم نے اچھی بیٹنگ کی، سفیان مقیم نے عمدہ بولنگ کر کے قوم کے دل جیت لیے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹیم ورک کا نتیجہ شاندار کامیابی کی صورت میں سامنے آیا ہے، پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی پْراعتماد نظر آئے، جذبے اور محنت سے کھیلے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بڑھے گا، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی ہی کارکردگی دکھائے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...