پشاور(این این آئی)سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ مذاکرات ان سے ہی کامیاب ہوں گے جو ملک کے فیصلے کر رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔عارف علوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے میں کس کا کردار تھا سب جانتے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق پارٹی چیئرمین کو مشورہ دوں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ خان اور سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں۔راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان تو جیل میں ہیں انہیں پیش کرنا آپ کا کام تھا، شبلی...
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ القادر کیس کا فیصلہ پھر نہیں سنایا گیا، کہا گیا...
القادر ٹرسٹ کیس نہیں، ایجنڈا ہے جس سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس نہیں، ایجنڈا ہے جس سے عمران...
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں’ بیرسٹر...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا...
بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہو سکی’ علیمہ خان
راولپنڈی (این این آئی)بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں...
مذاکرات اور القادر کیس کا آپس میں تعلق نہیں’ سلمان اکرم راجہ
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات اور القادر ٹرسٹ...