لاہور(این این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سول ملٹری سیٹلمنٹ سیاست اور جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہے۔لاہور میں پارٹی کے مرکز منصورہ سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات اچھا اقدام ہے لیکن ان مذاکرات کا ایجنڈا کیا ہے؟ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات میں دونوں فریقین کو ایک دوسرے کی نیت پر شک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری سیٹلمنٹ کی سیاسی پراڈکٹ سیاست اور جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیاں قابلِ قبول نہیں، ریاست بھی آئین کی پابندی کرے۔لیاقت بلوچ نے اسلامی جمعیت طلبہ کے 78 ویں یوم تاسیس پر کارکنان کو مبارکباد پیش کی، اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کرنے پر مبارکبادی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی کپتانی میں ٹیم کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...