اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کرم میں مرکزی شاہراہ کی تاحال بندش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کی عدم فراہمی کے سبب پچاس بچوں کا جاں بحق ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ضلع کرم میں پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت آمدورفت کے راستوں کی بندش کو 75 روز گزر گئے ۔ انہوںنے کہاکہ شہر میں اشیائے خوردونوش، ادویات، تیل، لکڑی، ایل پی جی کی شدید قلت ہوگئی،ادویات کی عدم فراہمی کے سبب پچاس بچوں کا جاں بحق ہونا انتہائی افسوسناک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی شاہراہ اور افغان بارڈر سمیت راستوں کی بندش سے شہری بحرانی کیفیت سے دوچار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فریقین سے مطالبہ کرتی ہوں کہ صلح کی طرف قدم بڑھا کر شہریوں کی مشکلات آسان کریں۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت ،صوبائی حکومت اور تمام سٹیک ہولڈرز سے معاملے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی درخواست کرتی ہوں تا کہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...