اسلام آباد(این این آئی)وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو سے ملاقات کی جس میں وزیر قانون نے نئے تعینات ہونے والے ترک سفیر نذیراوعلو کا خیرمقدم کیا۔ وزیر قانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے مختلف شعبوں میں تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ ملاقات میں ڈیجیٹائزیشن ، ججز کی ٹریننگ اور جیلوں سے متعلق اصلاحات پر تعاون کا اعادہ کیا گیا۔ وزیر قانون نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں ترکی نے جس طرح ترقی کی ہے پاکستان اس سے سیکھ سکتا ہے۔ دونوں فریقوں نے کیس مینجمنٹ سسٹم اور جیل مینجمنٹ سسٹم کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔ترکیہ کے سفیر نذیراوعلو نے پرتپاک استقبال پر وزیر قانون کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مضبوط مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنے مکمل عزم کا یقین دلایا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...