اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات میں عمران خان اور پارٹی قیادت کی رہائی سمیت تین نکات رکھے ہیں، معاشی حالات اور امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے حکومت کو ایک راستہ دیا ہے، دیکھتے ہیں حکومت کتنی سنجیدگی ظاہر کرتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کے سامنے 3 نکات رکھے ہیں کہ ملک میں غیرقانونی اقدامات بند کیے جائیں، پی ٹی آئی کارکنوں سے جیل میں روا سلوک کا خاتمہ کیا جائے اور عمران خان، پارٹی قیادت اور کارکنوں کو رہا کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ رہائی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کوئی رعایت مانگ رہے ہیں، کیوں کہ انہوں نے غیرقانونی طور پر انتقام کی بنیاد پر یہ کیسز بنائے ہیں، اس لیے جو قانون کہتا ہے اس کے مطابق کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات میں اپنا موقف رکھا ہے، ہمارا ابھی بھی یہی موقف ہے کہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے، لیکن جو بھی صورتحال ہے ہمیں اس کے مطابق آگے بڑھنا ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ ہم نے معاشی حالات اور امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے حکومت کو ایک راستہ دیا ہے، دیکھتے ہیں حکومت کتنی سنجیدگی ظاہر کرتی ہے۔اسد قیصر نے سپریم کورٹ کی جانب سے ملٹری کورٹ میں سویلین کے کیسز کی اجازت دینے کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے بھی ملٹری کورٹ میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت قیدیوں کی رہائی کامطالبہ کوئی رعایت نہیں ، قانونی حق مانگ رہے ہیں۔
مقبول خبریں
22 بھارتی چوکیاں ہمارے پاس ہیں’ وزیرِ ریلوے حنیف عباسی
اٹک (این این آئی)وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 22 بھارتی چوکیاں ہمارے پاس ہیں، ابھی تو ہم نے ایک جہاز...
پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم، اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ
اسلام آباد(این این آئی) بھارت کو میدان میں ناکوں چنے چبوا کر پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم ہو گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار...
بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کررہا،پاکستان تسلط کے سامنے نہیں جھکے...
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے...
سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا
کراچی (این این آئی)سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا۔پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ سارہ...
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...