اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹی 20 میں ٹیم کو 150 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔چیئرمین پی سی بی کی اسلام آباد میں پی سی بی کے مینٹورز کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد اور مصباح الحق شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر مینٹور نے ہر شعبے کے دو سے تین بہترین پرفارمرز کی نشاندہی کی، چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ سے تینوں شعبوں، بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ میں 12 کے قریب بہترین کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے مینٹورز سے گفتگو میں کہا کہ 150 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم کو ضرورت ہے، سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی ٹریننگ، خوراک اور فٹنس پی سی بی کے ذمہ ہوگی، منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کے اسکلز کو مزید بہتر بنانیکے لییکام کیا جائیگا۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کو بھی بہتر اسٹرائیک ریٹ کے بیٹرز کی تلاش کے لیے ذمہ داری دی گئی ہے، مقصد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے ماڈرن ڈے کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی تلاش اور انہیں قومی سطح پر موقع دینا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...