سنچورین (این این آئی)پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے خلاف جمعرات سے سپر اسپورٹس پارک سینچوریں میں شروع ہونیوالے پہلے ٹیسٹ میں 7 بیٹسمینوں کیساتھ میدان میں اترنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کی اننگز کا آغاز ان فارم صائم ایوب کیساتھ کپتان شان مسعود کرینگے۔سابق ٹیسٹ کپتان بابر اعظم جنھیں اس سال اکتوبر میں ملتان کے پہلے ٹیسٹ میں 30 اور 5 رنز بنانے پر انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا تھا، انھیں آؤٹ آف فارم عبداللّٰہ شفیق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔بابر اعظم نمبر تین پر کھیلیں گے، کامران غلام نمبر چار نائب کپتان سعود شکیل نمبر پانچ جبکہ ون ڈے اور ٹی 20 کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان نمبر چھ پر بیٹنگ کرینگے۔بیٹنگ آل راؤنڈر سلمان علی آغا نمبر سات پر بیٹنگ کے لیے آئیں گے۔
مقبول خبریں
میری نامزد کردہ مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کروائی جائے تاکہ معاملات کا صحیح علم...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے...
سابق وزیراعظم نواز شریف نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں
لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے زندگی کی 75 بہاریں دیکھ لیں۔نوازشریف کی...
قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو ترقی یافتہ ریاست بنائینگے’ مریم...
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور...
”اس کی زبان اور گفتگو کا انداز غور فرمائیں۔ تکبر کا اور فرعونیت کا...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے مذاکرات شروع کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی...
چیمپئنز ٹرافی شیڈول کے بعدٹکٹوں کیلئے رجسٹریشن شروع
لاہور (این این آئی)شیڈول جاری ہونے کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا۔ انٹرنیشنل...