راولپنڈی(این این آئی)ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 19 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچ کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے مطابق کراچی میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ ملتان منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب دونوں ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ویسٹ انڈین ٹیم 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی اور ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز 19 سال بعد پہلی بار ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آرہی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے آخری بار نومبر 2006 میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی تھی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری اوے ٹیسٹ سیریز اکتوبر 2016 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی تاہم ویسٹ انڈیز نے اپریل 2018 کے بعد سے تین بار پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے جون 2022 میں ون ڈے سیریز جبکہ اپریل 2018 اور دسمبر 2021 میں ٹی 20 سیریز کھیلی تھی۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...