برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 14واں ایڈیشن 31 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا

0
19

برسبین(این این آئی)ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی ) ٹور اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے ) ٹور کے زیر اہتمام برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 14واں ایڈیشن 31 دسمبر سے آسٹریلیا کے شہر برسبین میں شروع ہوگا۔برسبین انٹرنیشنل اوپن ٹینس منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیان انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز ، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 31 دسمبر 2024سے 6جنوری2205تک برسبین میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔خواتین کے سنگلز مقابلوں میں قازقستان کی ایلینا ریباکینا ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں انگلینڈ کے لائیڈ گلاسپول اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار جین جولین روجر اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے اور اسی طرح یوکرین کی ٹینس کھلاڑی لیوڈمیلا کیچینوک اور ان کی لٹویا کی جوڑی دار جیینا اوسٹاپینکوخواتین کے ڈبلز مقابلوں کی دفاعی چیمپئن ہیں۔برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ31 دسمبر سے شروع ہوکر 8 روز جاری رہنے کے بعد 6 جنوری 2025 کو اختتام پذیر ہوگا۔