کرم (این این آئی)ضلع کرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ امن جرگے کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے۔ذرائع کے مطابق تحریری امن معاہدے کے لیے راہ ہموار ہوگئی ہے، کوہاٹ میں حتمی فیصلے کے لیے گرینڈ امن جرگہ منعقد کیا جائے گا۔ ادویات اور خوارک کے خاتمے، راستوں کی بندش اور علاج و معالجے کی سہولیات نہ ملنے سے اموات اور آمد و رفت میں رکاوٹوں کے خلاف پاراچنار میں 7 دن سے احتجاج جاری ہے، شدید سردی میں بچے، بڑے اور بزرگ دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ کو بند ہوئے 78 دن گزر گئے ہیں، راستوں کی بندش سے 100 سے زائد دیہاتوں کے مکین بھی متاثر ہیں۔ علاج نہ ہونے سے پاراچنار میں انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 100 ہوگئی جبکہ بڑوں کی اموات اس کے علاوہ ہیں۔ پاراچنار کی صورتحال پر اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں بھی احتجاجی دھرنے دیے جا رہے ہیں، کراچی میں دھرنے کے باعث نمائش چورنگی پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہے۔اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا نے علاقے میں خوراک اور دواؤں کی قلت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مقبول خبریں
جمہوریت کے استحکام اور قومی مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ضروری ہیں،مصدق ملک
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام اور قومی مسائل کے حل کے لئے...
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سٹیٹ آف دی آرٹ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز کی...
اسلام آباد (این این ئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن...
پاکستان اور ترکیہ کی لازوال دوستی سرحدوں کی محتاج نہیں، وزیراطلاعات
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ثقافتی روابط کو...
ٹیکسز کی وصولی بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کرچکے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کرچکے ہیں، آمدنی اور کھپت کے...
مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کا اقدام، قیدیوں کو بڑی سہولت مل...
لاہور(این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے اہم اقدام کرتے ہوئے جیل میں قیدیوں کے پی سی او فون...