ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سْپر اسٹار سلمان خان 59 سال کے ہوگئے۔ایکشن ہو یا تھرل، رومینس ہو یا ٹریجڈی سلمان خان کی تمام فلمیں ہی بھارت سمیت بیرون ملک ہٹ ہوئیں۔دنیا فلم انڈسٹری کے چمکتے دمکتے اس ستارے کو بھائی جان، دبنگ خان اور سْپر اسٹار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرنے والی فلمیں ہوں یا انڈسٹری میں نئے آنے والوں کی مدد کرنا، اس معاملے میں سلمان خان جیسا دوسرا کوئی نہیں۔مداحوں کی جانب سے سلمان خان کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔کام کے حوالے سے بات کی جائے تو سلمان کی اگلی فلم سکندر 2025ء میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔بالی ووڈ انڈسٹری میں سلمان خان نے سیکڑوں ہٹ فلمیں دیں جن میں ‘ٹائیگر 3’،’ٹائیگر زندہ ہے’، ‘وانٹڈ’، ‘رادھے’، ‘دبنگ’، ‘باڈی گارڈ’، ‘نو اینٹری’ اور دیگر شامل ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...