ڈیلس(این این آئی)ہانیہ عامر اور فہد مصطفی گزشتہ رات ڈیلس میں ہونے والی اپنی حالیہ ملاقات اور مبارکباد کے سیشن کے بعد زیر بحث ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہانیہ عامر ایک گھنٹے کے اندر ہی تقریب کے شرکا کوالوداع کہے بغیر تقریب سے چلی گئیں۔ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ ”کبھی میں کبھی تم” میں شرجینا اور مصطفیٰ کے روپ میں نظر آنے کے بعد شاندار کامیابی کے بعد مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ آن اسکرین ہٹ جوڑی ان دنوں امریکہ میں ہیں اور وہ اپنے مداحوں کے ساتھ ملاقات اور مبارکباد کی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ وہ ایسے ہی ایک پروگرام کے لیے دلاس میں تھے جہاں بعد میں معاملات خراب ہو گئے۔ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ الوداع کہے بغیر ہی تقریب سے چلے گئے۔ بعدازاں یہ کہاجانے لگا کہ ہانیہ کا شو کے منتظمین سے جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں اسٹارز ایونٹ چھوڑ کر چلے گئے۔ہانیہ عامر نے اس واقعے کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ اور ہجوم کی جانب سے ان کی منیجر مائدہ عظمت کے ساتھ بدتمیزی کے بعد وہ ایونٹ چھوڑ کر چلی گئیں۔ جبکہ سامعین کا کہنا تھا کہ اداکار تقریب میں تاخیر سے پہنچے اور پینتیس منٹ بعد چلے گئے۔حال ہی میں سامعین کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے پسندیدہ اسٹارز ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے مایوسانہ رویے کی شکایت کرتے نظر آئے۔سامعین میں شامل متعدد دیگر افراد نے بھی پاکستانی ستاروں کے نامناسب رویے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...