نواز شریف کے پوتے زید حسین کی تلاوت کلامِ پاک کی ویڈیو توجہ کا مرکز

0
19

لاہور(این این آئی)پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کی قرآن پاک کی تلاوت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز نے تلاوت کلامِ پاک کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شئیر کی گئی۔ویڈیو میں انہیں خوبصورت آواز میں سورة الرحمٰن کی تلاوت کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ زید حسین نواز اپنی دلہنیا کو لینے کے لیے جاتی امرا سے بارات لے کر ماڈل ٹاؤن روانہ ہوں گے۔