چیمپئنز ٹرافی میں قوم کو ہائی کوالٹی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا،وزیراعظم

0
19

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں قوم کو ہائی کوالٹی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ کابینہ اجلا س سے خطاب میں وزیراعظم نے خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئی سی سی کا ایونٹ ہونے جا رہا ہے، چیمپئنز ٹرافی میں قوم کو ہائی کوالٹی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے کہا کہ میگا ایونٹ کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ ہم سب پرامید ہیں کہ کرکٹ کے میدان میں ہمارے کھلاڑی پاکستان کی صلاحیت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے۔