راولپنڈی(این این آئی)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث گینگ کے اہم رکن سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان کی شناخت عادل نعمان اور عبدالقادر کے نام سے ہوئی، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائیوں میں راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم عبد القادر منظم گینگ کا حصہ ہے، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے سادہ لوح شہریوں کو بھاری رقوم سے محروم کیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم اور اس کا گروہ سپوفنگ کالز سافٹ ویئر کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو کالز کرتے تھے، ملزمان منظم طریقے سے خود کو مختلف اداروں کے نمائندے اور اہلکار ظاہر کر کے حساس ڈیٹا حاصل کرتے تھے، ملزمان خفیہ ڈیٹا حاصل کر کے شہریوں کے بینک اکاؤنٹ سے بھاری رقوم ٹرانسفر کر لیتے تھے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر متعدد نیشنل اور انٹرنیشنل بینکوں کے اکاؤنٹس سے بھاری رقوم ٹرانسفر کی، گرفتار ملزم عادل نعمان آن لائن بینکنگ فراڈ میں ملوث پایا گیا، ملزم نے خفیہ معلومات کی رسائی حاصل کرتے ہوئے شہری کے اکاؤنٹ سے 17 لاکھ روپے غبن کیے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر موبائل بینکنگ ایپلی کیشن کے ذریعے شہری کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی، ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر شواہد تحویل میں لے لیے گئے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...