اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایک بار پھر افغا ن حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کی کارروائیاں روکے، ایک طر ف تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار اوردوسری طرف ٹی ٹی پی کو کھلی چھٹی اورافغانستان سے پاکستان پرحملے ،یہ دوعملی قبول نہیں،ہم پاکستان کی سالمیت کے تقاضوں کا پوری طرح دفاع کریں گے۔جمعہ کووفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ اور برادر ملک ہے جس کے ساتھ ہماری ہزاروں کلومیٹرز لمبی سرحد ہے،اس کے ساتھ تعلقا ت بہتر بنانا ، معاشی تعاون، تجارت کا فروغ اور تعاون کو وسعت دینا ہماری خواہش ہے لیکن یہ بدقسمتی ہے کہ ٹی ٹی پی آج بھی وہاں سے آپریٹ کررہی ہے اور پاکستان میں ہمارے بے گناہ لوگوں کو شہید کررہی ہے، یہ پالیسی نہیں چل سکتی، افغان حکومت کو ایک سے زائد مرتبہ اچھے تعلقات قائم کرنے کا پیغام دیا ہے تاہم ٹی ٹی پی کا ناطقہ مکمل طور پر بند کرنا ہو گا، انہیں کسی صورت پاکستان کے بے گناہ عوام کو شہید کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ، یہ ہمارے لئے ریڈ لائن ہے، اگر ٹی ٹی پی بدستور افغان سرزمین سے آپریٹ کرے گی تو یہ ہمارے لئے کسی صورت قابل قبول نہیں، پاکستان کی سالمیت کے تقاضوں کا ہم پوری طرح دفاع کریں گے۔انہوں نے افغان حکومت پر زوردیا کہ وہ اس حوالے سے ٹھوس حکمت عملی تیار کرے۔ ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں تاہم اگر ایک طرف ہمیں تعلقات بڑھانے کا پیغام ملے اور دوسری طرف ٹی ٹی پی کو کھلی چھٹی ہوتو یہ دو عملی قابل قبول نہیں۔اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کوان کی 17ویں برسی کے موقع پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ و ہ ایک جرات مند اوردلیررہنما اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں،سیاست میں مفاہمت پر یقین رکھتی تھیں، انہوں نے نواز شریف کے ساتھ میثاق جمہوریت کیا جس کی سب سیاسی جماعتوں نے پذیرائی کی، ملک اور جمہوریت کیلئے ان کی بے پناہ خدمات اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...