اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدر اور طارق چیمہ سیکرٹری برقرار رہیں گے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا ہے کہ مسلم لیگ ق میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی وجود ہی نہیں رکھتی۔مسلم لیگ (ق )کا پارٹی الیکشن رکوانے کیلئے چوہدری شجاعت حسین کی درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔چوہدری شجاعت حسین کے وکیل نے بتایا کہ 28 جولائی کو سوشل میڈیا پر بغیر دستخط شدہ خط سے معلوم ہوا کہ پارٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہے، اس اجلاس میں پارٹی کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو ہٹا دیا گیا۔وکیل چوہدری شجاعت حسین نے بتایا کہ اس اجلاس میں صدر اور جنرل سیکرٹری کے الیکشن کا اعلان کیا گیا، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے دوبارہ الیکشن شیڈول کا اعلان بھی غیر قانونی ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی وجود ہی نہیں رکھتی، پارٹی ممبران کو اس اجلاس کا نوٹیفکیشن نہیں ملا اور جن ممبران نے اجلاس میں شرکت کی ان کی کوئی فہرست نہیں، یہ غیر قانونی اجلاس تھا۔چوہدری شجاعت کے وکیل نے بتایا کہ پارٹی کے صدر اور جنرل سیکرٹری برقرار ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہو جنہوں نے خود کو سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا ممبر ظاہر کیا اور اجلاس میں شرکت کی۔وکیل نے بتایا کہ پارٹی صدر استعفیٰ دیکر عہدے سے ہٹ سکتا ہے، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ پارٹی صدر کو برطرف کرے۔انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ق کے آخری الیکشن جنوری 2021 میں ہوئے جس میں تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوئے، پارٹی الیکشن ہر5 سال بعد ہوتا ہے، کوئی عہدیدار انتقال کر جائے یا استعفیٰ دے تو عہدے سے ہٹ سکتا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم فریقین کو نوٹس جاری کر رہے ہیں، کیس کی اگلی سماعت 16 اگست کو ہو گی اور اس وقت تک چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر اور طارق بشیر چیمہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل برقرار رہیں گے۔
مقبول خبریں
عبدالقادر پٹیل کا سندھ حکومت کے پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر اطمینان کا...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے سندھ حکومت کے پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے...
وزیراعظم سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف...
مریم نواز کو ن لیگ میں اہم عہدہ اور مزید اختیارات دینے کا فیصلہ
لاہور(این این آئی)مریم نواز کو مسلم لیگ ن میں نائب صدارت کے علاوہ مزید اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ...
پی ٹی آئی کا لیگی رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی تیز کرنے پر...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف...
اداروں کا احترام سب پر لازم، لڑائیاں کسی اور وقت کیلئے رکھیں،وزیر دفاع
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے اداروں کا احترام تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین...