اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مہنگائی 5 فیصد کے قریب آگئی ہے، اس ماہ 5 فیصد سے کم نمبر آئے ہیں، ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2024ء میں عوام نے ن لیگ کو مینڈیٹ دیا، وزیراعظم نے اڑان پاکستان کا پروگرام شیئر کیا ہے، انہوں نے 31 دسمبر کو معاشی پلان دیا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے مہنگائی کا جو طوفان تھا وہ اب نہیں ہے، عوام پر بجلی کا بوجھ زیادہ تھا، اس کی متعدد وجوہات تھیں، وزیرِ اعظم نے بجلی میں بھی عوام کو ریلیف دیا ہے۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ سال ڈیڑھ سال پہلے بات ہو رہی تھی کہ سفارتی تنہائی کا شکار ہیں، سفارتی تنہائی ہوا میں اڑ چکی ہے، ایکسپورٹس بھی اچھا ٹرینڈ شو کر رہی ہیں، آئی ٹی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے 200 یونٹ اور پنجاب میں 500 یونٹ تک کا ریلیف دیا، فارن آفس آ کر کہا تھا کہ اب اکنامی ڈپلومیسی بھی کریں گے، وفاقی وزیر نے کہا کہ سوچا کہ معمول کی ہفتہ وار بریفنگ میں بھی چند منٹ کے لیے شریک ہو جاؤں، ترجمان کا دفتر بڑے اچھے طریقے سے مینج کیا جا رہا ہے۔نائب وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ممتاز زہرہ کو پیشہ وارانہ خدمات کے پیش نظر فرانس کا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شفقت صاحب کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کیا ہے، وزارت خارجہ تمام سطح پر اپنی ذمے داریاں نبھا رہا ہے۔
مقبول خبریں
اسلام آباد پولیس کو ون فائیو پر 2024 ء میں 15لاکھ کالز موصول،...
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15 پر2024 ء میں 15لاکھ سے زائدکالز موصول ہوئیں، جن میں...
پی ایم ڈی سی نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی اجازت دیدی،...
لاہور( این این آئی) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی اجازت دے دی ۔ پی ایم ڈی...
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کی...
لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی سائٹ کا دورہ...
فیملی پلاننگ کی مانگ 52.2 فیصد سے بڑھ کر 56.8 فیصد ہو گئی ،...
لاہور ( این این آئی) بیورو آف شماریات پنجاب MICS 2024ء جو کہ بچوں، خواتین اور خاندانوں کی صورت حال کی نگرانی کے...
لوئر کرم فائرنگ ،امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کو کامیاب ہونے نہیں...
لاہور (ا ین این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لوئر کرم کے علاقے بگان میں سرکاری...