اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنیوالی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف میں راستے بند کرنے کے بجائے کھولنے کی سوچ پیدا ہو رہی ہے تو یہ اچھی بات ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ پی ٹی آئی جو مطالبات لائی ہے وہ بڑے مطالبات ہیں، یہ مطالبات ایسے نہیں کہ ہم فوری اس پر ردعمل دیں، جہاں کہیں گنجائش نکلے گی ضرور نکالیں گے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ہماری حدود کا علم ہے، انہیں پتا ہے کہ حکومت قیدیوں کو کتنی رعایت دے سکتی ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا اگر تحریک انصاف میں راستے بند کرنے کے بجائے راستے کھولنے کی سوچ پیدا ہو رہی ہیتو یہ اچھی بات ہے، اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے بھی اْن کے دل میں نرم گوشہ پیدا ہو رہا ہے جو بہت اچھی پیشرفت ہے۔واضح رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان گزشتہ ماہ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوا تھا جبکہ مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا جس میں پی ٹی آئی اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے گی۔
مقبول خبریں
اسلام آباد پولیس کو ون فائیو پر 2024 ء میں 15لاکھ کالز موصول،...
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15 پر2024 ء میں 15لاکھ سے زائدکالز موصول ہوئیں، جن میں...
پی ایم ڈی سی نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی اجازت دیدی،...
لاہور( این این آئی) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی اجازت دے دی ۔ پی ایم ڈی...
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کی...
لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی سائٹ کا دورہ...
فیملی پلاننگ کی مانگ 52.2 فیصد سے بڑھ کر 56.8 فیصد ہو گئی ،...
لاہور ( این این آئی) بیورو آف شماریات پنجاب MICS 2024ء جو کہ بچوں، خواتین اور خاندانوں کی صورت حال کی نگرانی کے...
لوئر کرم فائرنگ ،امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کو کامیاب ہونے نہیں...
لاہور (ا ین این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لوئر کرم کے علاقے بگان میں سرکاری...