اسلام آباد(این این آئی) وزرات توانائی نے کہا ہے کہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا اجلاس ایم این اے سید طارق حسین کی صدارت میں ہوا۔کمیٹی نے وفاقی وزیر کی درخواست پر ”پاکستان اینیمل سائنس کونسل بل، 2024” کو مؤخر کر دیا جس کا مقصد جانوروں کی سائنس کی تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک سرشار ادارہ قائم کرنا تھا۔چیئرمین کمیٹی نے وزارت، اور وزارت قانون کے نمائندے کو ہدایت کی کہ وہ بل کا جائزہ لیں اور آئندہ اجلاس کے لیے اتفاق رائے حاصل کریں۔ادھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزرات توانائی کے حکام نے بتایا کہ چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر توانائی اویس لغاری نے بھی کہا تھا کہ ہم پاکستان کو خطے میں سب سے سستی بجلی فراہم کرنے والا ملک بنائیں گے، آئی پی پیز سے بات چیت کر کے بجلی کچھ سستی کی ہے اور مزید آئی پی پیز سے بھی بات چیت جاری ہے، امید ہے کہ عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف ملے گا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...