پشاور(این این آئی)کرم میں امن معاہدہ طے پانے کے بعد مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کرم میں نئی پولیس چیک پوسٹیں بنانے سمیت دو ایف سی پلاٹونز بھی تعینات کی جائیں گی۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ایک صدی سے زیادہ عرصے کے کرم تنازعے کے پائیدار حل میں کامیاب ہوئے ہیں، کرم مسئلے کے حل کیلئے جرگے کی تقریباً 50 سے زیادہ نشستیں ہوئیں، جرگہ اراکین نے خلوص کے ساتھ کوششیں کیں جبکہ کمشنر اور ڈی آئی جی سمیت پوری انتظامیہ نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ سڑک کی بندش کا مقصد مزید خونریزی کا راستہ روکنا تھا، سڑک کی بندش کے باعث حکومت کو مسائل کا پوری طرح ادراک تھا، وزیراعلیٰ نے ادویات اور دیگر سروسز کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر وقف کیا جس کے ذریعے تقریباً 15 ٹن ادویات پہنچائی گئیں اور 700 سے زائد افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی سروس فراہم کی گئی۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ دھرنا دینے والوں کے مطالبات تسلیم ہوئے، امن معاہدے کے بعد دھرنوں کا اب کوئی جواز نہیں رہا، متاثرین کو معاوضے دینے کا عمل جلد شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کرم شاہراہ کو محفوظ بنانے کیلئے 400 پولیس اہلکاروں کو بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی ہے، نئی پولیس چیک پوسٹوں سمیت دو ایف سی پلاٹون بھی تعینات کیے جائیں گے۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...