اسلام آباد (این این آئی)وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہاہے کہ معاشی صورتحال کوسیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے نہ جوڑاجائے۔ سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمیں ملنے والی معاشی حالات سب کے سامنے ہے ،اکانومی بری تھی تو حکومت میں کیوں آئے یہ سوال پوچھاجارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم اکانومی کوٹھیک کرنے کیلئے ہی آئے ،ڈالرکی گزشتہ ماہ تک23 فیصد تک شرح بلند ہوئی تھی۔ عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ دنیا کی کرنسی گری ،پاکستان کی کرنسی بھی شامل ہے،23فیصد جوڈالرکی قدرمیں اضافہ ہوا اس میں12فیصد وجہ گلوبل تھی۔ انہوںنے کہاکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اوردرآمد فرق کے باعث ڈالراوپرگیا،ہم نے صورتحال کو مینج کرنے کی کوشش ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ گزشتہ تین دن سے ڈالرکم اورروپیہ مستحکم ہورہا ہے،کوشش میں کامیاب ہورہے حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ حکومت نے جو فیصلے لینے تھے وہ نہیں لئے گئے،ہمیں آکروہ تمام فیصلے لینے پڑیجس کیاثرات اب آنا شروع ہوئے۔
مقبول خبریں
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...