اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر پر بھارتی قبضہ انسانیت سوز بحران میں تبدیل ہوچکا ہے ،5 اگست 2019کو مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی مستقل حیثیت ختم کرکے جابرانہ اقدام کیا ۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ اور کشمیری نہتے عوام پر ظلم وستم کا ایک نیا سیاہ دور شروع کردیا گیا ،کشمیری عوام بیرونی دنیا سے کٹ کر رہ گئے آج مقبوضہ کشمیر کو جیل خانہ میں تبدیل کردیاگیا ۔انہوںنے کہاکہ بھارتی ستم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر بھارتی فوجی چھائونی کا منظر پیش کررہاہے ،وادی میں نہتے کشمیریوں کو خون میں نہلایا جاتاہے اور حواکی بیٹیوں کی عزت کو پائوں تلے روندا جارہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ وہاں کے قائم کئے گئے عقوبت خانے ہٹلر کے مظالم کو شرمارہے ہیںلیکن کشمیری عوام بھارتی ناجائز قبضے کیخلاف بیرونی مدد کے بغیر جنگ لڑرہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کی بھارتی مظالم اور بربریت پر مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے ،کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کیوں نہیں دی جاتی؟ ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور کھڑے رہئیں گے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...