پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی ذمہ داریاں بناقاعدہ طورپر سنبھال لیںاسلام آباد،نیویارک(این این آئی) پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تقریب ہوئی، پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں پاکستان کا پرچم لگا دیا، پاکستان دو سال تک اپنی ذمے داریاں نبھائے گا، دیگر غیر مستقل ارکان ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ کے پرچم بھی لگائے گئے۔منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل میں دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فعال کردار ادا کریں گے، پاکستان میں مجموعی طور سکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے، پاکستان ایک مضبوط ملک ہے، ہماری قوم متحد ہے، سکیورٹی کونسل میں افغانستان کے حوالے بات ہوتی رہتی ہے۔سلامتی کونسل میں پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، ہم پر امن اور مستحکم افغانستان چاہتے ہیں۔
مقبول خبریں
اسلام آباد پولیس کو ون فائیو پر 2024 ء میں 15لاکھ کالز موصول،...
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15 پر2024 ء میں 15لاکھ سے زائدکالز موصول ہوئیں، جن میں...
پی ایم ڈی سی نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی اجازت دیدی،...
لاہور( این این آئی) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی اجازت دے دی ۔ پی ایم ڈی...
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کی...
لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی سائٹ کا دورہ...
فیملی پلاننگ کی مانگ 52.2 فیصد سے بڑھ کر 56.8 فیصد ہو گئی ،...
لاہور ( این این آئی) بیورو آف شماریات پنجاب MICS 2024ء جو کہ بچوں، خواتین اور خاندانوں کی صورت حال کی نگرانی کے...
لوئر کرم فائرنگ ،امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کو کامیاب ہونے نہیں...
لاہور (ا ین این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لوئر کرم کے علاقے بگان میں سرکاری...