اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے بس میں نہیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں، تحریکِ انصاف کی مذاکراتی کمیٹی ملکی مفاد پر بات کرے۔امیر مقام نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر بحث ہو ہی نہیں سکتی، کیا مذاکرات ہوں گے؟ تحریکِ انصاف عدالت کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کریں، ان کی ڈکشنری میں ملک کا مفاد نہیں ہے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مفاد صرف ان کی ذات ہے، کیا 9 مئی کے واقعات اور اسلام آباد پر حملہ بانی پی ٹی آئی نے ملکی مفاد میں کیا تھا؟امیر مقام نے یہ بھی کہا ہے کہ پرویز خٹک کابینہ میں شامل ہوں گے تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...