اسلام آباد پولیس کو ون فائیو پر 2024 ء میں 15لاکھ کالز موصول، 12لاکھ غیر متعلقہ تھیں

0
28

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15 پر2024 ء میں 15لاکھ سے زائدکالز موصول ہوئیں، جن میں 1لاکھ9 ہزار 819 کالزپولیس سے متعلقہ،1لاکھ02ہزار 833کالزکو مختلف قسم کی راہنمائی دی گئی جبکہ12لاکھ54ہزار سے زائد کالزغیر متعلقہ کالز تھیں جو کہ کل کالز کا83%فیصد ہے،”پکار “15-ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن ہے جس سے کسی بھی وقت پولیس کی فوری مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن” پکار 15 ” وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہریوں کو بر وقت خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، گزشتہ سال2024میں ”پکار15- “پر 15لاکھ07ہزار 611کالز موصول ہوئیں،جن میں 1لاکھ09ہزار 819کالزپولیس سے متعلقہ تھیںجن پر بروقت ہنگامی دستوں کو بھیجا گیا،1لاکھ02ہزار 833کالزکو مختلف قسم کی راہنمائی دی گئی ،جبکہ12لاکھ54ہزار سے زائد کالزغیر متعلقہ کالز تھیں جو کہ کل کالز کا83%فیصد ہے،

”پکار”15- ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن ہے جس سے کسی بھی وقت پولیس کی فوری مدد حاصل کی جاسکتی ہے، سیف سٹی میں ”پکار 15″ کال سینٹر موجود ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کالز موصول ہوتی ہیں اور کال کی نوعیت کے مطابق شہریوں کی مدد کی جاتی ہے،

ان میں پولیس، فائر بریگیڈ، ایمبولینس سہولت شامل ہیں،ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ جھوٹی اور غیر ضروری کالز سے نہ صرف پولیس کا وقت ضائع ہو تا ہے بلکہ ایمرجنسی میں کسی کی مدد میں تاخیر کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے،

انہوں نے شہریوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ”پکار “15- ہیلپ لائن آپ کی سہولت کے لیے ہے اور اس کا صحیح استعمال بھی آپ کی ذمہ داری ہے،شہری اس سلسلے میںذمہ دار ی کا ثبوت دیں اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں جو جھوٹی اطلاع یا کال کر کے پولیس کا وقت ضائع کرتے ہیں۔