اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 8 فروری انتخابات میں دھاندلی سمیت دیگر کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہو گئی۔سماعت کے دوران جسٹس امین الدین نے کہا کہ آئینی بینچ آج صرف فوجی عدالتوں کا کیس سنے گا۔سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ کر رہا ہے۔وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ماضی میں قرار دیا کہ فوج کے ماتحت سویلنز کا کورٹ مارشل ہو سکتا ہیجسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ موجودہ کیس میں متاثرہ فریق اور اپیل دائر کرنے والا کون ہے؟وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ اپیل وزارت دفاع کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ وزارت دفاع کیا ایگزیکٹو ادارہ ہے؟ایگزیکٹو کے خلاف اگر کوئی جرم ہو تو کیا خود جج بن کر فیصلہ کر سکتا ہے؟ آئین میں اختیارات کی تقسیم بالکل واضح ہے، آئین واضح ہے کہ ایگزیکٹو عدلیہ کا کردار ادا نہیں کر سکتا، فوجی عدالتوں کے کیس میں بنیادی آئینی سوال ہے۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کوئی اور فورم دستیاب نہ ہو تو ایگزیکٹو فیصلہ کر سکتا ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قانون میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کا فورم موجود ہے، قانونی فورم کے ہوتے ہوئے ایگزیکٹو خود کیسے جج بن سکتا ہے؟وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آپ کی بات درست ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار
اسلام آباد(این این آئی)عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسداد دہشتگری عدالت...
عمران خان کی ہاؤس اریسٹ آفراسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے محسن نقوی نے کی’ شیر...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی ہاؤس اریسٹ آفراسٹیبلشمنٹ اورحکومت کی...
حکومت سے کسی مرحلے پر خان کی رہائی، ہاؤس اریسٹ یا منتقلی پر بات...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت کی جانب سے کچھ دن قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کو...
ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے’ عظمیٰ...
لاہور(این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او...
حکومت کٹھ پتلی ہے، کس سے مذاکرات کریں: شبلی فراز
راولپنڈی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کٹھ پتلی ہے، کس سے مذاکرات کریں۔...