اسلام آباد(این این آئی)وزارت منصوبہ بندی نے 6 ماہ کی ترقیاتی بجٹ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں۔وزارت منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کا نظر ثانی شدہ پی ایس ڈی پی 1100 ارب روپے ہے، پہلے 6 مہینوں میں 148 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوئے۔6 ماہ میں 376 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی، وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 124 ارب 52 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ کارپوریشنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 23 ارب 60 کروڑ روپے اور وزارت آبی وسائل کے منصوبوں پر 32 ارب روپے خرچ ہوئے۔صوبوں اور خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 46 ارب روپے جبکہ وفاقی وزارت تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں پر 2 ارب 88 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔وزارت منصوبہ بندی نے بتایا کہ وزارت صحت کے ترقیاتی منصوبوں پر 2 ارب 69 کروڑ روپے اور ایچ ای سی کے ترقیاتی منصوبوں پر 9 ارب 67 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...