پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کو بانی پی ٹی آئی عمران خان بننے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز بانی پی ٹی آئی جیسا بننے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں، عمران خان شریف خاندان کے اعصاب پر سوار ہیں، شریف خاندان کو خواب میں بھی بانی پی ٹی آئی نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو بانی پی ٹی آئی بننے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے، پنجاب کا پیسہ عوام پر خرچ ہونے کے بجائے لندن منتقل ہو رہا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کے پی پہلا قرض اتارنے والا صوبہ بن گیا ہے، جو لیڈر سردرد کے علاج کیلئے بھی لندن جاتا ہو وہ عوام کیلئے کیا کرے گا؟صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ چچا اور بھتیجی دونوں وفاقی اور صوبائی خزانے کو لوٹنے میں مصروف ہیں، شریف خاندان کے منی لانڈرنگ قصے زبان زدعام ہیں، حکومت نے اس بار کرپشن کے ساتھ لاقانونیت کو بھی فروغ دیا ہے۔
مقبول خبریں
چائے پر گپ شپ’ قوالی’مظاہروں سے کرکٹ تک، سب پْرلطف اور فخریہ تجربات تھے...
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سال کے دوران بڑے چیلنجز کا سامنا...
پی آئی اے کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال، پہلی...
اسلام آباد(این این آئی)یورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگئی۔قومی ایئر...
وزیراعظم کی عدالتوں میں رکے ٹیکس کیسز کو جلد از جلد نمٹانے ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے عدالتوں میں رکے ٹیکس مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ان لینڈ...
پاکستان معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے’...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قومی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کا پہیہ...
پاکستان کو 2047ء تک 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا عزم
اسلام آباد(این این آئی) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے معاشی ترقی کیلئے 'اڑان پاکستان' منصوبے کا آغاز...